0
Saturday 26 Sep 2020 23:47

گوادر پاکستان کا پہلا اسمارٹ سٹی بننے جا رہا ہے، پرانے شہر کے باسیوں کو نہیں ہٹا رہے ہیں، جام کمال خان

گوادر پاکستان کا پہلا اسمارٹ سٹی بننے جا رہا ہے، پرانے شہر کے باسیوں کو نہیں ہٹا رہے ہیں، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ گوادر پاکستان کا پہلا اسمارٹ سٹی بننے جا رہا ہے، لیکن گوادر کے پرانے شہر کے باسیوں کو نہیں ہٹا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پی ایف یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں کیا، وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ ہم بلوچ اور پٹھان کا نعرہ لگا کر کام کرنے والے نہیں ہیں، کام کرنا ہی اصل قوم پرستی ہے۔ جام کمال کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ سابق حکومت نے سی پیک میں کچھ نہیں کیا، عمران خان کی حکومت بلوچستان کو توجہ دے رہی ہے، بلوچستان میں موٹر وے تو کیا دو رویہ شاہراہ تک نہیں ہے، اب کوئٹہ شہر کا ماسٹر پلان بنا رہے ہیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا صوبے میں ہم 4 مختلف شعبوں میں قرض اسکیم لا رہے ہیں، صوبے میں کینسر کا پہلا اسپتال بھی بنانے جا رہے ہیں، فوڈ سکیورٹی کا پروگرام شروع کر دیا ہے، 2 انڈسٹریل زونز بنائے جا رہے ہیں، ایک پر کام بھی شروع ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ دس دن قبل چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ گوادر شہر اور بندرگاہ کی تعمیر پر رات دن کام جاری ہے جس سے خوشحالی آئے گی اور ماضی کی غلطیوں کو سدھارا جائے گا۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کا 80 فی صد مکمل ہوگیا ہے، اس سے پورٹ آپریشن میں تیزی آئے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 888640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش