0
Wednesday 30 Sep 2020 16:59

شہباز شریف نے بے مثال جرات، بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا ہے، نواز شریف

شہباز شریف نے بے مثال جرات، بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر دُکھی ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہمارے جذبے اور بڑھے ہیں اور اب ہم اپنی جدوجہد مزید تیز کر دیں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اس پر فخر ہے کہ ہمارے ساتھی جرات سے حالات کامقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے تاریخ میں ایسا سیاہ رویہ نہیں ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بے مثال جرات، بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو سلیوٹ کرتا ہوں کہ انہوں نے دیانتداری سے ملک کی خدمت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں دن رات محنت کر کے بجلی کے کارخانے لگائے، شہباز شریف، خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی اور ٹیم کے سر یہ سہرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے وسائل مہیا کیے، قوم کی خدمت پر اس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان سرکاری افسران کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے توانائی کی قلت ختم کرنے میں کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 889371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش