0
Thursday 1 Oct 2020 21:11

مقبوضہ کشمیر، کپوارہ ضلع میں ایل او سی پر گولہ باری، 2 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر، کپوارہ ضلع میں ایل او سی پر گولہ باری، 2 بھارتی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع کپوارہ میں جمعرات کو بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین کراس ایل او سی شیلنگ کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ لائن آف کنٹرول پر ضلع کے نوگام میں سیکٹر میں پیش آیا۔ بھارتی فوج نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوگام سیکٹر میں پاکستانی افواج نے کسی اشتعال کے بغیر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو مارٹر گولوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ سرینگر میں مقیم بھارتی دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستان کی شیلنگ سے 2 فوجی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ دفاعی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی گولہ باری کا مُنہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ یہ آج دن کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل آج ہی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 889599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش