0
Friday 2 Oct 2020 22:51

لیہ، تیز رفتار پک اپ ڈاٹسن الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 20 افراد زخمی

لیہ، تیز رفتار پک اپ ڈاٹسن الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 20 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ لیہ کے علاقہ چوک اعظم اڈہ صابووال کے نزدیک تیز رفتار پک اپ ڈاٹسن الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 20 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پک اپ ڈاٹسن لیہ شہر سے خواتین، مرد اور بچوں کو لے کر دربار باہو سلطان جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث چوک اعظم کے علاقہ اڈہ صابو وال کے نزدیک حادثہ پیش آگیا۔ 20 زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا 8 کی حالت تشویش ناک ہے۔ گاڑی پر ایک ہی خاندان کے 32 افراد 17 خواتین 8 مرد اور 7 بچے سوار تھے۔ حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق 122 ٹی ڈی اے سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 889790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش