0
Tuesday 6 Oct 2020 21:26

جماعت اسلامی کا جزائر آرڈیننس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا جزائر آرڈیننس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے پارلیمینٹ کی موجودگی کے باوجود رات کی تاریکی میں صدارتی آرڈیننس کے اجراء کو جمہوریت کی نفی اور پارلیمنٹ کی بے توقیری قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ ملک کی وحدت اور عوامی احتجاج پر جزائر آرڈیننس فی الفور واپس لیا جائے۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے معصوم شاہ کالونی کراچی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور خراب معاشی صورتحال موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسوں کا نتیجہ ہے، حکومتی دعوؤں کے برعکس دو سالوں میں ہی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی، گندم اور آٹے اسکینڈلز نے انصاف و احتساب کے دعویداروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت سے نجات کے بغیر ملک و قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔
خبر کا کوڈ : 890542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش