0
Wednesday 7 Oct 2020 11:02

پینٹاگان کی اعلیٰ فوجی قیادت قرنطینہ میں چلی گئی

پینٹاگان کی اعلیٰ فوجی قیادت قرنطینہ میں چلی گئی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ امریکہ کے نشریاتی ادارے کے مطابق وائس کمانڈر یو ایس کوسٹ گارڈ ایڈمرل چارلس رے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مائیک ملی از خود قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایڈمرل چارلس نے گزشتہ ہفتے سروس چیفس کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ نشریاتی ادارے کے مطابق جنرل مائیک ملی کے علاوہ دیگر کئی اور اعلیٰ امریکی فوجی عہدیداران بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق تمام فوجی عہدیداران قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 890630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش