0
Friday 9 Oct 2020 15:38

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی دوسری بار کورونا میں مبتلا

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی دوسری بار کورونا میں مبتلا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی دوسری بار کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس میں دوسری بار مبتلا ہونے کی وجہ سے راشد ربانی شدید علیل ہوگئے ہیں، انہیں گزشتہ رات  تشویشناک حالت میں کلفٹن کے ضیاء الدین اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ راشد ربانی کے اہل خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد ربانی  کو سانس لینے میں دشواری کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

راشد ربانی عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہیں جس کے باعث انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے اور پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال مئی میں راشد ربانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر معاون خصوصی راشد ربانی نے خود کو 20 دن کے لئے قرنطینہ کرلیا تھا جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 891054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش