0
Sunday 11 Oct 2020 14:00

لاہور، امن کمیٹی کا فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اجتماعات کروانے کا فیصلہ

لاہور، امن کمیٹی کا فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اجتماعات کروانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قومی امن کمیٹی کے زیراہتمام علماء اور تاجر برادری کا فلیٹیز ہوٹل لاہور میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں فرقہ واریت کی تازہ لہر کے خاتمہ کیلئے قومی امن کمیٹی کا ملک بھر میں بین المذاہب و مسالک اجتماعات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور چیمبر آف کامرس کے نومنتخب رکن نعیم حنیف اور حافظ ذیشان رشید نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں قومی امن کمیٹی کے چیئرمین سید محمود غزنوی، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، ہیومین فرینڈز آرگنائزیشن کے سربراہ ساجد کرسٹوفر، چیئرمین امن کمیٹی لاہور چودھری ارشد گجر، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل امجد حسین چشتی، سکھ راہنماء سردار درشن سنگھ، سفیان غنی گل، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، علامہ اصغر عارف چشتی، ڈاکٹر بدر منیر، ملک محمد آصف، سہیل شہزاد، حافظ سمیع اللہ، ڈاکٹر محمد بلال، محمد لطیف سمیت تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔
 
شرکاء کا کہنا ہے کہ تاجر برادری اور علماء ملکر عوام کو اتحاد امت کے فروغ کیلئے تیار کریں گے، یہ وقت ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے جدوجہد کرنے کا ہے۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشی ترقی اور خوشحالی کیساتھ امن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، امن ہوگا تو ملک میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور مذہبی طبقہ کی مشترکہ جدوجہد سے بڑی کامیابی حاصل کریں گے، امن کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو امن کارواں میں شامل کرنا ہوگا۔ تاجر رہنماء نعیم حنیف نے کہا کہ علماء ہمیشہ معاشرے میں اہم رہے ہیں، قیام امن کیلئے تاجر برادری علماء کیساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 891440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش