0
Tuesday 13 Oct 2020 20:04

مولانا عادل خان کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

مولانا عادل خان کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
ممتاز عالم دین اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ڈرائیور کے قتل کی تحقیقات کے لئے پولیس کے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی۔ 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کریں گے، جبکہ دیگر افسران میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر آئی جی سندھ کو پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔ کمیٹی معاونت کے لئے کسی بھی دوسرے یونٹ سے اراکین لے سکے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی آئی جی سندھ مشتاق مہر کی ہدایت پر بنائی گئی ہے اور کمیٹی کی تشکیل سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج کر لیا گیا ہے، ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی مدعیت میں مقدمہ قتل انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ہیلپ لائن ون فائیو پر رات پونے آٹھ بجے شمع شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی اطلاع ملی، رات سات بجکر پچاس منٹ پر پولیس جائے وقوعہ پر موجود تھی، تین ملزمان نے فائرنگ کی اور موٹرسائیکل پر فرار ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 891877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش