0
Tuesday 13 Oct 2020 20:21

کراچی کے شہریوں کو کراچی کے ڈومیسائل پر نوکری نہیں ملتی، فاروق ستار

کراچی کے شہریوں کو کراچی کے ڈومیسائل پر نوکری نہیں ملتی، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو کراچی کے ڈومیسائل پر نوکری نہیں ملتی جب کہ ملک بھر کے ڈومیسائل والے لوگ نوکریاں یہاں حاصل کرتے ہیں۔ خصوصی عدالت کے روبرو بانی متحدہ کی اشتعال انگیز تقریر کے27 مقدمات کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 1100 ارب کا ایک نوٹیفکیشن نکلا ہے، اگر 1100 ارب کو 3 سال میں تقسیم کریں تو 99 کروڑ روز خرچ ہونا چاہیئے، کوئی کام نظر نہیں آرہا مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو کراچی کے ڈومیسائل پر نوکری نہیں ملتی، ملک بھر کے ڈومیسائل والے لوگ نوکریاں یہاں حاصل کرتے ہیں کوٹہ سسٹم ختم ہونا چاہیئے، وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی پر توجہ دے، کے الیکٹرک کو ٹھیک ہونا چاہیئے، کے الیکٹرک کے اعلانات کے باوجود ریلیف نہیں ملا، حکومت پاکستان نے کوٹہ سسٹم کی تلوار پھر لٹکائی، کراچی اور حیدر آباد والے کہاں جائیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سرکلر ریلوے کے منصوبے کو آگے بڑھنا چاہیئے وہاں کچھ نہیں ہورہا، اپوزیشن کی تحریک کی اخلاقی حمایت کرتا ہوں، سیلیکٹو انصاف ہورہا ہے، ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت صوبے کا معاملہ لے کر کس منہ سے عوام میں جائے گی، میرے جیسے کارکن کے ساتھ کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کیا میئر کراچی سے 40 ارب روپے کا حساب لیا گیا، یہ لوگ کس منہ سے عوام میں جائیں گے پہلے اخلاقی جواز تو پیدا کریں، کراچی کے سندھی بولنے والے بھی میرے ساتھ ہوں گے کیونکہ ہم بنیادی مسائل کے حل کے لئے کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 891880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش