0
Sunday 18 Oct 2020 12:28

قندوز میں طالبان کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ

قندوز میں طالبان کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے قندوز میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ افغان خبررساں ادارے کے مطابق صوبے قندوز میں ضلع امام صاحب  میں گزشتہ رات طالبان کے ایک گروپ نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان ملیشیا سمیت پولیس کے 8 اہلکار جاں بحق ہو گئے جب کہ حملے کے بعد طالبان فورسز کا سامان اور ہتھیار بھی لیکر فرار ہو گئے۔ طالبان کے حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا اور آس پاس کے علاقوں میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں جب کہ حملے کہ ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 892689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش