0
Tuesday 20 Oct 2020 16:29

کراچی، بس اسٹاپ کے قریب بم دھماکے سے متعدد افراد زخمی

کراچی، بس اسٹاپ کے قریب بم دھماکے سے متعدد افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بم دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں 20 نمبر بس کے آخری اسٹاپ کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کراچی جنوبی شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ واقعہ سیلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ بارودی مواد کے ساتھ  بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہو سکے، بم ڈسپوزل اسکواڈ  نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرلئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش