0
Tuesday 20 Oct 2020 21:50

ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج ہوئے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی، مریم نواز

ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج ہوئے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز  نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج  ہورہے ہیں، اس طرح پرچے درج ہوئے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  انہوں نے کہا کہ اگر ووٹ کو عزت دو کے نعروں پرچے درج ہوئے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی، نعرے سے تکلیف ان کو ہے جو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے جرم کے مرتکب ہوئے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ سبزی، دال، گوشت، گھی، آٹا اور ادویات غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکا، وہ وقت آ گیا ہے جب تمہیں عوامی قہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مریم نواز  کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب! اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دی ہوتی تو آج قوم جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں نہ دے رہی ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ریفرنس عوامی عدالت میں دائر ہو چکا ہے۔ اور وہ نیب ریفرنس کی طرح جعلی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 893152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش