0
Thursday 22 Oct 2020 12:38

عید میلادالنبیٰ(ص) محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم فعال کر دیا گیا

عید میلادالنبیٰ(ص) محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم فعال کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کنٹرول روم عید میلاد النبی(ص) کے جلوسوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا۔ لاہور کے سول سیکرٹریٹ میں عید میلاد النبی(ص) کے سلسلہ میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرے گا، کنٹرول روم کی نگرانی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حسین بہادر کریں گے۔ یہ کنٹرول روم پولیس اور تمام اضلاع کے کنٹرول رومز سے منسلک کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم بڑے بڑے مذہبی جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ بھی کرے گا۔

محکمہ داخلہ کے اس کنٹرول روم کو انٹرنیٹ اور آئی ٹی سے منسلک کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم تمام اضلاع کے کنٹرول روم کو ہدایات جاری کرے گا، کنٹرول روم کا چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا اور وزیر قانون راجہ محمد بشارت دورہ کریں گے اور صوبے بھر میں میلاد کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 893425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش