0
Sunday 25 Oct 2020 18:08

کراچی میں ٹرام سروس کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا

کراچی میں ٹرام سروس کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ٹرام سروس کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا، ٹرام کا روٹ اسٹریٹ لائبریری میٹروپول، پی آئی ڈی سی سے ٹاور تک ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ اسٹریٹ لائبریری میٹرو پول سے ٹاور تک جدید ٹرام سروس چلائی جائے گی، جو براستہ پی آئی ڈی سی چوک، شاہین کمپلیکس سے آئی آئی چند ریگر روڈ ہوتے ہوئے ٹاور تک جائے گی، ٹرام سروس لائن 9 کلومیٹر طویل ہوگی، اس سے کراچی اپنی تاریخ کو نہ صرف دہرائے گا بلکہ شہر میں ٹرانسپورٹ کی سہولت کے ساتھ اس کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے انگلش اسپیکنگ یونین آف پاکستان کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کہی۔ یونین کے صدر عزیز میمن، نائب صدر کلیم فاروقی، جنرل سیکریٹری ماجد عزیز نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

افتخار شالوانی نے مزید کہا کہ کراچی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس پر بھی کام جاری ہے جن میں کراچی سرکلر ریلوے، گرین لائن بس سروس، پانی کی سپلائی کیلئے کے فور پروجیکٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹرام سروس چلانے کے لئے ترکی کی حکومت نے پیشکش کی ہے، اس پر جلد پیش رفت ہوگی، کراچی سرکلر ریلوے کے 14 اسٹیشن تیار ہیں لیکن ابھی کچھ لوپس بند ہیں انہیں کلیئر کرنے کے لئے کام جاری ہے، گرین لائن، ریڈ لائن اور یلو لائن کا نیٹ ورک مکمل ہونے سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 893959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش