0
Monday 26 Oct 2020 21:11

انبیا کی توہین کرنیوالا امن پسند نہیں ہو سکتا، حافظ طاہر اشرفی

دنیا بھر میں خاکوں کیخلاف احتجاج ہو رہا ہے، اقوام متحدہ توہین کو جرم قرار دے
انبیا کی توہین کرنیوالا امن پسند نہیں ہو سکتا، حافظ طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بین المسالک ہم آہنگی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا بھر میں خاکوں کیخلاف احتجاج ہو رہا ہے، دنیا بھر میں پاکستانی موقف سراہا جا رہا ہے، معاملہ او آئی سی سطح پر اُٹھائیں گے، اقوام متحدہ توہین کو جرم قرار دے تاکہ یہ سلسلہ مستقل ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ انبیا کی توہین کرنیوالا امن پسند نہیں ہو سکتا، فرانس کی حکومت نے گستاخانہ مواد کی سرپرستی کی، مذہب کے نام پر توہین کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، آج فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا، گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر پاکستان دیگر ممالک سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی پر ہم سب کے دل زخمی ہوئے ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا تھا، پاکستان میں تمام مذاہب امن چاہتے ہیں، فرانس کے عمل سے امن متاثر ہو رہا ہے، پُرامن احتجاج ہو رہا ہے پوری دنیا میں پاکستان کے موقف کو سراہا جا رہا ہے، تمام مذاہب کی توہین کو جرم قرار دینے کیلئے ہم کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ سے زیادہ عزیز ہمیں کوئی نہیں، ہم عالم اسلام کیساتھ رابطے میں ہیں، اسلامی دنیا میں پاکستان سے بڑھ کر کسی ملک نے کردار ادا نہیں کیا، عمران خان نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالتﷺ کی بات کی تھی، عرب دنیا کا میڈیا پاکستان کے سٹینڈ کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اپنے نبی کریم ﷺ سے محبت کیلئے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 894162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش