0
Monday 26 Oct 2020 21:20

خیبر پختونخوا، سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص

خیبر پختونخوا، سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کردیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کیلئے پالیسی تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق خواجہ سراؤں کو ووٹ ڈالنے، انتخاب لڑنے اور پبلک آفس رکھنے کا حق حاصل ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سراؤں کو روزگاری انشورنس، ہیلتھ انشورنس اور ہارڈشپ گرانٹ دی جائے گی، جبکہ 50 سال سے زیادہ عمر کے بیروزگار خواجہ سراؤں کو ماہانہ 2 سے 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا منصوبہ بھی تیار کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق محکمہ تعلیم اور صنعت ڈویڑنل ہیڈکواٹر کی سطح پر خواجہ سراؤں کیلئے الگ سکولز اور ووکیشنل سینٹرز قائم کئے جائیں گے، جبکہ تعلیم حاصل کرنے والے خواجہ سراؤں کیلئے سکولز اور ووکیشنل سینٹرز میں ایک فیصد نشستیں مختص ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سراؤں سے متعلق نئی پالیسی کے مطابق خواجہ سراؤں کو سکالرشپ میں 5 فیصد کوٹہ دیا جائے گا، جبکہ سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں بھی خواجہ سراؤں کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ سماجی بہبود نے مجوزہ خواجہ سرا پالیسی پر الیکشن کمیشن اور متعلقہ محکموں سے رائے مانگ لی ہے۔ علاوہ ازیں خواجہ سراؤں کو ایڈز سے محفوظ رکھنے اور علاج کی سہولت بھی دی جائے گی، جبکہ انہیں جنس کی تبدیلی سمیت نئی طبی سہولتیں دی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 894172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش