0
Wednesday 28 Oct 2020 10:30

پشاور دھماکا، مسجد میں دینی تعلیم کا سلسلہ عارضی طور پر معطل

پشاور دھماکا، مسجد میں دینی تعلیم کا سلسلہ عارضی طور پر معطل
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دھماکے کا نشانہ بننے والی مسجد میں دینی تعلیم کا سلسلہ کچھ عرصے کیلئے روک کر طلبہ کو اُن کے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور 137 زخمی ہوئے۔ پشاور کے ہسپتال میں دھماکے کے 6 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے 5 زخمی برن یونٹ، جبکہ ایک آرتھوپیڈک میں زیرِ علاج ہیں۔ مدرسے میں دھماکے کے چند گھنٹوں بعد ہی مسجد میں صفائی کرنے کے بعد ظہر کی نماز ادا کی گئی، تاہم اب مسجد میں دینی تعلیم کا سلسلہ روک کر وہاں زیرِ تعلیم طلبہ کو کچھ عرصے کیلئے ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ مدرسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد و مدرسے کی سکیورٹی کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے اور مشاورت کے بعد درس و تدریس کا عمل شروع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 894469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش