1
Thursday 29 Oct 2020 23:20

نوگورنو-قرہ باغ تنازعے کا ایرانی راہِ حل؛ ایرانی سفارتی وفد باقو و ماسکو کے بعد ایروان کیجانب روانہ

نوگورنو-قرہ باغ تنازعے کا ایرانی راہِ حل؛ ایرانی سفارتی وفد باقو و ماسکو کے بعد ایروان کیجانب روانہ
اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان و آرمینیا کے درمیان گذشتہ کئی دنوں سے جاری جنگ کے بنیادی سبب نوگورنو-قرہ باغ تنازع کے مستقل حل کے لئے کوشاں ایرانی سفارتی وفد جو آذربائیجان کے دارالحکومت باقو کے بعد روسی دارالحکومت ماسکو کے اندر مذاکرات میں مصروف تھا، اب آرمینیا کے دارالحکومت ایروان کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور قرہ باغ تنازع کے حل کے لئے ایران کے خصوصی نمائندے پر مشتمل ایرانی سفارتی وفد نے ماسکو میں روسی نائب وزیر خارجہ سرگئے ریابکوف اور قرہ باغ تنازع کے لئے روس کے خصوصی نمائندے اینڈرے روڈنکو کے ساتھ 3 گھنٹے کے دورانیئے پر مشتمل تفصیلی گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں روس میں ایرانی سفیر ڈاکٹر کاظم جلالی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

عراقی نائب وزیر خارجہ نے ماسکو پہنچنے پر خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں نوگورنو-قرہ باغ تنازعے کے لئے تہران کی جانب سے پیش کردہ راہ حل پر مذاکرات کو اپنے دورے کا مقصد قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں سید عباس عراقچی نے اسی حوالے سے آذربائیجان کے اپنے دورے کے بعد خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ ایران کی جانب سے نوگورنو-قرہ باغ تنازع کے پیش کردہ حل کے حوالے سے آذری حکومت کا رویہ انتہائی مثبت اور تعمیری ہے۔ قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بھی قرہ باغ تنازع کے ایرانی راہ حل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سلسلے میں ایران نے ایک امن منصوبہ تیار کیا ہے جو تنازع کے دونوں فریقوں اور خطے کے اہم و ہمسایہ ممالک کے ساتھ گفتگو کے بعد لاگو کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 894822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش