0
Friday 30 Oct 2020 02:15

فرانس میں چاقو بردار حملہ آور کے ہاتھوں 3 افراد قتل اور متعدد زخمی

فرانس میں چاقو بردار حملہ آور کے ہاتھوں 3 افراد قتل اور متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ فرانس میں ایک ہی دن کے دوران دو حملوں میں حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پہلے واقعے میں فرانسیسی شہر نیس میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چاقو سے وار کرکے کم از کم تین افراد کو قتل جبکہ کئی دیگر افراد کو زخمی کردیا۔ نیس شہر کے میئر نے اسے دہشت گردی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ واقعہ فرانس کے شہر نیس میں نوٹرے ڈیم چرچ کے قریب پیش آیا۔ شہر نیس کے میئر کرسچیان ایستروسی نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور نے ایک عورت کا سر کاٹ دیا اور وہ مسلسل ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والوں میں سے ایک شخص نوٹرے ڈیم چرچ کے نگرانوں میں بھی شامل تھا۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم ابھی تک اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ جائے وقوعہ اور ارد گرد کا تمام علاقہ سیل کردیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیرِ داخلہ جیرالڈ درمانین نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ ہنگامی بحرانی اجلاس بلا رہے ہیں جبکہ عوام کو خبردار کیا کہ وہ حملے کی جگہ جانے سے گریز کریں۔ ریڈیو یورپ وون کے مطابق نیس میں ہونے والے حملے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد جنوبی فرانس کے شہر اوانیو کے نواحی علاقے میں پولیس نے ایک بندوق بردار کو شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بندوق بردار شخص ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگا رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 894838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش