0
Sunday 1 Nov 2020 03:15

غداری کے سرٹیفیکیٹس بانٹنے والی فیکٹری بند ہونی چاہیئے، شیخ رشید تمام سیاسی لوٹوں کا سرغنہ ہے، سینیٹر حافظ حمداللہ 

غداری کے سرٹیفیکیٹس بانٹنے والی فیکٹری بند ہونی چاہیئے، شیخ رشید تمام سیاسی لوٹوں کا سرغنہ ہے، سینیٹر حافظ حمداللہ 
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم پاکستان کی بقاء کی جدوجہد کر رہی ہے، غداری کے سرٹیفیکیٹس بانٹنے والی فیکٹری بند ہونی چاہیئے، شیخ رشید تمام سیاسی لوٹوں کا سرغنہ ہے، ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت چوروں اور لوٹوں کا مجموعہ ہے، عالمی اداروں کے دباو میں آ کر قانون سازی کی جا رہی ہے، حکومت کوئی اور چلا رہا ہے، تمام مسائل کی جڑ موجودہ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعے عمران خان کو 21 کروڑ عوام پر مسلط کیا گیا، ہم نے پہلے دن سے 2018ء کے الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کیا، فوری طور پر صاف و شفاف الیکشن کروائے جائیں تاکہ ملکی مسائل حل ہو سکیں۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں شاہ محمود قریشی کی بات کی، اداروں کی بات نہیں کی۔ فواد چوہدری کے پلوامہ بارے بیان کو اس لئے نظرانداز کیا جا رہا ہے کہ وہ حکومتی جماعت سے ہے، شیخ رشید خود کو گیٹ نمبر 4 کا غیررسمی ترجمان کہتا ہے، شاہ اویس نورانی کے خاندان نے قیام پاکستان کے لئے جدوجہد کی، وہ پاکستان توڑنے کی بات کیسے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا خاندان انگریزوں کے لئے جاسوسی کرتا تھا، سارے چور علی بابا کی چھتری تلے جمع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش