0
Sunday 1 Nov 2020 22:58

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی کی موبائل مارکیٹ سیل

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی کی موبائل مارکیٹ سیل
اسلام ٹائمز۔ مقامی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر قائد کی دوسری بڑی موبائل مارکیٹ کو سیل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور مقامی انتظامیہ نے شکایات موصول ہونے کے بعد سختی حسن پر واقع سرینا موبائل مارکیٹ کو سیل کیا۔ موبائل مارکیٹ سیل کرنے کے دوران پولیس کی مدد لی گئی، مارکیٹ کے مرکزی دروازے پر بندش کا حکم نامہ بھی چسپاں کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں کورونا کی صورت حال کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بریفنگ دی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 ہزار 313 ٹیسٹ کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ گیارہ ہزار 313 ٹیسٹوں میں سے 480 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی جن میں سے 367 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اب تک کورونا کے ایک لاکھ 46 ہزار 6331 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 631 تک پہنچ گئی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 4921 مریض زیر علاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 245 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے 28 مریض اس وقت وینٹی پر ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ دو روز قبل نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے نئے ہدایت نامے کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کی نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ گائیڈ لائن میں شادی ہالز مالکان کو ہدایت کی گئی تھی 500 افراد کی گنجائش والے شادی ہالز میں 250 افراد کو شرکت اور داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ پروگراموں میں تین فٹ کے سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 895386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش