0
Monday 2 Nov 2020 12:39

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے حزب المجاہدین کا کمانڈر شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے حزب المجاہدین کا کمانڈر شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے لیڈر ڈاکٹر سیف اللہ کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ حزب المجاہدین کے لیڈر سیف اللہ میر جو مصیب اور ڈاکٹر سیف کے نام سے بھی معروف تھے وہ سرینگر میں مرکزی ایئرپورٹ کے قریب رنگ ریتھ میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والا حزب المجاہدین کا چیف آپریشنل کمانڈر ڈاکٹر سیف اللہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور پیراملٹری فورسز نے سری نگر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیف اللہ کے چھپے ہونے کی معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ وجے کمار کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی پکڑا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مئی میں جنوبی وادی کشمیر میں بھارتی فورسز نے حزب المجاہدین کے چیف ریاض نائیکو کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد سیف اللہ میر نے ان کی جگہ لی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ 31 سالہ سیف اللہ میر جو مقبوضہ کشمیر کے جنوبی اضلاع پلوامہ، کلگام اور شوپیاں میں زیادہ متحرک تھے انہوں نے 2014 میں حزب المجاہدین میں شمولیت سے قبل بائیولوجی (حیاتیات) کی تعلیم حاصل کی تھی اور بطور ٹیکنیشن کام کر رہے تھے۔ پولیس عہدیدار وجے کمار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے اب تک مسلم اکثریتی علاقے میں مارے جانے والے حریت پسندوں کی تعداد 190 تک پہنچ گئی۔ علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان نے کشمیر میڈیا سروس کی ایک روپوٹ کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی میں گزشتہ ماہ خواتین سمیت 23 کشمیری جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے وادی میں پرامن مظاہروں پر فائرنگ، پیلٹس اور آنسو گیس کے استعمال سے 42 افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش