0
Monday 2 Nov 2020 19:42

نواز شریف کا فوج اور ملک دشمن بیانیہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے، خرم نواز گنڈاپور

نواز شریف کا فوج اور ملک دشمن بیانیہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ نواز شریف کا فوج اور ملک دشمن بیانیہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے، نواز شریف ایک ڈوبتا ہوا ٹائی ٹینک ہے، اس کی دم کے غرق ہونے سے قبل اس پر سوار مسافر چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائیں، کوئی بھی غیرتمند ریٹائرڈ فوجی افسر نواز شریف کے فوج اور ملک دشمن بیانیے کے بعد ن لیگ کے پلیٹ فارم پر سیاست نہیں کر سکتا، نواز شریف غرقابی اور تباہی کا راستہ ہے اس کا انجام عبرتناک اور نوشتہ دیوار ہے، کیونکہ شریف برادران کی آستینیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کے خون سے بھیگی ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ نوجوان ”شیرو فورس“ سے دور رہیں، سزا یافتہ مجرم نوجوانوں کو اپنے مفادات کا ایندھن بنانا چاہتے اور اداروں سے دست و گریبان کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان سزا یافتہ بھگوڑوں سے سوال کریں کہ ن لیگ کے کتنے نوجوان ہیں جو مریم صفدر، حمزہ شہباز، حسن نواز، حسین نواز اور ان کے دوہتوں، پوتوں اور دامادوں کی طرح ککھ سے ارب پتی بنے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام جان لیں کہ عدالتیں شریف خاندان سے ان کے محلات اور دولت کے ذخائر کی منی ٹریل مانگ رہی ہے، جو ان کے پاس نہیں اور ردعمل میں یہ عدالتوں، اداروں کو بلیک میلنگ کر رہے ہیں اور اس کیلئے پاکستان کے عوام کو جلاؤ، گھیراؤ کیلئے مشتعل کر رہے ہیں، ان کا ایجنڈا اربوں، کھربوں کی کرپشن کے ریفرنسز اور قتل و غارت کے مقدمات سے بچنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دل میں رتی برابر بھی پاکستان کا درد ہے تو وہ اپنی ساری دولت اولاد سمیت پاکستان منتقل کریں، خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کریں اور ثابت کریں کہ وہ واقعتا پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ مخلص ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش