0
Thursday 5 Nov 2020 00:44

تکفیریت کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ تگ و دو کی ضرورت ہے، لیاقت بلوچ

تکفیریت کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ تگ و دو کی ضرورت ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ نے کانفرنس کے انعقاد پر مجلس وحدت مسلمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیریت اور عدم برداشت کے عوامل کا خاتمہ کرنے لیے مخلصانہ تگ و دو کی ضرورت ہے۔ مذہبی اشتعال انگیزی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اسلام کے مقدسات کی توہین اور فلسطین و کشمیر پر امت مسلمہ کے احتجاج بھی مشترکہ ہونے چاہیئں۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیوز چلا کر مختلف مسالک کو ایک دوسروں کے خلاف صف آراء کیا جا رہا ہے۔ قومی وحدت و یکجہتی کی بنیاد پر ہمیں ایک قوم بن کر ملک دشمنوں کو شکست دینا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 895962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش