0
Thursday 5 Nov 2020 08:30

جوبائیڈن کو جیت کیلئے صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار

جوبائیڈن کو جیت کیلئے صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں 59ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ وسکانسن کے بعد جوبائیڈن امریکی ریاست مشی گن سے بھی کامیاب ہوگئے، بائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 264 ہوگئے ہیں اور انہیں اب جیتنے کے لیے 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔ واضح رہے کہ 2016ء کے انتخابات میں امریکی ریاست مشی گن سے ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے تھے۔ مشی گن کے 16 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ جو بائیڈن کو جیتنے کے لیے مزید 6 ووٹوں کی ضرورت ہے جبکہ اب بھی 5 ریاستوں کے نتائج واضح ہونا باقی ہیں، ان ریاستوں کے 60 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ جن میں ایک ریاست میں جوبائیڈن اور 4 میں ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب کی کہانی چند سوئنگ اسٹیٹس کے فیصلے تک محدود ہوگئی۔ ہزاروں پوسٹل ووٹ اب تک شمار نہیں کیے جاسکے۔ پوسٹل بیلٹ کا فیصلہ کن کردار ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیواڈا میں جو بائیڈن معمولی فرق سے آگے ہیں، بائیڈن نے اس ریاست میں برتری برقرار رکھی تو امریکی صدارت کے لیے مطلوبہ 270 ووٹ حاصل کر لیں گے۔ ٹرمپ کو پنسلوینیا، نارتھ کیرولائنا، جارجیا اور الاسکا میں معمولی برتری حاصل ہے، اگر ٹرمپ ان ریاستوں سے جیتے تو ان کے 268 الیکٹورل ووٹ ہوں گے۔ نیواڈا میں جو بائیڈن 8 ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے ہیں۔ نیواڈا کے 6 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ نیواڈا سے 75 فیصد نتائج رپورٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنسلوینیا میں صدر ٹرمپ کو جو بائیڈن پر 4 لاکھ 61 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ پنسلوینیا کے 20 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ شمالی کیرولینا میں صدر ٹرمپ 76 ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے ہیں۔ نارتھ کیرولینا سے 94 فیصد نتائج رپورٹ کیے گئے۔ نارتھ کیرولینا کے 15 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

جارجیا میں صدر ٹرمپ کو جوبائیڈن پر 81 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے، جارجیا کے 16 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ الاسکا میں صدر ٹرمپ کو ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن پر 51 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ الاسکا سے اب تک 45 فیصد نتائج رپورٹ کیے گئے۔ الاسکا کے تین الیکٹورل ووٹ ہیں۔ جوبائیڈن امریکی تاریخ میں سات کروڑ ووٹ لینے والے پہلے صدارتی امیدوار بن گئے۔ ریاست مین اور ایری زونا میں بھی جوبائیڈن کو برتری حاصل ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008ء کے صدارتی انتخابات میں صدر باراک اوباما نے 69 ملین ووٹ لیے تھے جبکہ بائیڈن نے 70 ملین سے زائد ووٹ حاصل کرلیے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صدر ٹرمپ کو بھی عوام نے 67 ملین سے ووٹ دیئے ہیں اور گنتی کا عمل تاحال جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 895988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش