0
Thursday 5 Nov 2020 11:59

جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی عنقریب ہوگی، منوج سنہا

جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی عنقریب ہوگی، منوج سنہا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوگا کیونکہ یہ بات مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہی ہے، کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہونے کیلئے تمام پارٹیاں آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے راستے کھل گئے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نئے مواقع بھی سامنے آئے ہیں۔  انگریزی روزنامہ ’’دی ہندو’’ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے تین ماہ کے دوران بطور لیفٹنٹ گورنر لوگوں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے علاوہ دیگر کئی معاملات پر بات کی۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں پہلی چیزوں میں سے ایک جو میں نے دیکھی وہ یہ ہے کہ عام شہری کے پاس شکایات کا اظہار کرنے کا کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا، جس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے صوبائی انتظامیہ کو متحرک کر دیا گیا اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ہفتے میں ایک دن کو مخصوص رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے از خود مہینہ ختم ہونے کے ساتھ ہی تمام کارکردگی کا جائیزہ لیا اور لوگوںکو فائدہ پہنچنے والی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کر لی۔
خبر کا کوڈ : 895989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش