0
Saturday 7 Nov 2020 18:52
دنیا بھر کے مظلومین ایک مسیحا کی تلاش میں ہیں، عارف حسین الجانی

مظلومینِ جہاں کی حمایت کرنا امت مسلمہ کا شرعی فریضہ ہے، حمایت مظلومین جہان کانفرنس

فلسطینیوں کی حمایت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت ہے، مشیر المصری
مظلومینِ جہاں کی حمایت کرنا امت مسلمہ کا شرعی فریضہ ہے، حمایت مظلومین جہان کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 49واں سالانہ مرکزی کنونشن لاہور میں دوسرے روز بھی جاری رہا۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلباء شریک ہیں۔ کنونشن کے دوسرے روز عالمی کانفرنس بعنوان حمایت مظلومین جہاں کا انعقاد ہوا، جس میں فلسطین سے مشیر المصری، غزہ سے شیخ نافذ عذام، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ ناصر عباس شیرازی، علامہ مبارک موسوی اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مظلومین جہاں کی حمایت محب وطن پاکستانیوں کا شعار ہے، لہذا دنیا بھر میں جہاں بھی ظالم اور ظلم ہوگا، ہم اس کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلومین و مستعضفین جسمِ واحد کی طرح ہیں، اگر اب ہم اُن مظلومین کی داد رسی نہیں کریں گے، تو ہم مومن کہلانے کے حق دار نہیں ہوسکتے، ہمیں بطور پاکستانی فخر ہے کہ ہمارا پاسپورٹ بھی مظلومین کی حمایت کی آئیڈیالوجی کی حمایت کرتے ہوئے یہ اظہار کرتا ہے کہ ہم ناجائز ریاست اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرسکتے۔ حماس کے ترجمان مشیر المصری نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت ہے، ہم خون کے آخری قطرہ تک قبلہ اول کی حفاظت کریں گے اور دشمنوں پہ بجلی بن کر گریں گے۔ غزہ سے شیخ نافذ عذام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلومین جہاں کی حمایت کرنا امت مسلمہ کا شرعی وظیفہ ہے، امت کو اس حوالے سے بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے مظلوموں کا ہاتھ تھامنا چاہیئے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر کے مظلومین ایک مسیحا کی تلاش میں ہیں، جو دنیا کو عدل سے بھر دے گا، جیسے وہ ظلم سے بھر چکی ہوگی۔ کنونشن کے دوسرے روز تعلیمی کانفرنس بعنوان "عصر حاضر کا ہتھیار قلم" سے ماہرین تعلیم علامہ سبطین علوی، ڈاکٹر محمد ثقلین اور علامہ سلمان نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قوموں کا ہتھیار قلم ہے، جس کی بدولت معاشرے میں علم و شعور کی کرنیں بکھیری جا سکتی ہیں، قلم کے حصے کا دوسرا نام علم ہے، قلم ہی قوموں کو مہذب بناتا اور ظلم نہ کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ یاد رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 896487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش