0
Saturday 7 Nov 2020 23:41

عوام حکومت سے بددل ہوچکی، پی ڈی ایم کی تحریک جمہوریت کی بحالی اور مہنگائی کیخلاف ہے، یوسف رضا گیلانی 

عوام حکومت سے بددل ہوچکی، پی ڈی ایم کی تحریک جمہوریت کی بحالی اور مہنگائی کیخلاف ہے، یوسف رضا گیلانی 
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان سید ریوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، آج سرکاری ملازمین اور متوسط طبقہ بھی مہنگائی سے پریشان ہیں، پارٹی اجلاس میں فرانس کے خلاف قرارداد بھی منظور کی ہے، ہمارے دور اقتدار میں گندم بحران آیا تو امدادی قیمیت بڑھائی، اگلے سال امید سے زیادہ گندم ہوئی، 30 نومبر کو پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس بھی ہے، یوم تاسیس پر پی ڈی ایم کی تمام قیادت ملتان آئے گی، الیکشن سے قبل قلعہ اسٹیڈیم میں کامیاب جلسے کرچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ پی ایم ایل (ن) کے وفد میں سابق وفاقی وزراء اویس خان لغاری، عبدالرحمان خان کانجو اور سابق ایم این اے شیخ طارق رشید شامل تھے۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک جمہوریت کی بحالی اور مہنگائی کے خلاف ہے، عوام حکومت سے بددل ہوچکے ہیں، حکمران جماعت نے اپنے منشور پر عمل نہ کرکے عوام کو مایوس کیا، کنٹینر سے عمران خان جو باتیں کرتے تھے، پوری نہ کرسکے، حکومت کا تیسرا سال ہے اور آج بھی الزام سابقہ حکومت پر لگاتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ آدھی میری اور آدھی پرویز مشرف والی ہے، امریکی انتخابات کا ابھی نتیجہ آنا باقی ہے، جو بھی صدر بنے امریکہ کی پالیسی میں زیادہ فرق نہیں آتا، جب حالات بدلتے ہیں لوگوں کی وفاداریاں بھی تبدیل ہو جاتی ہیں، پی ڈی ایم یکجا ہے، کوئی تقسیم نہیں ہے، پی ڈی ایم الیکشن الائنس نہیں ہے، صرف سیاسی اتحاد ہے، تمام جماعتوں کا اپنا اپنا موقف ہے، میثاق جمہوریت کی وجہ سے اٹھارویں ترمیم اور 73 کے آئیں کی بحالی ممکن ہوئی، میثاق جمہوریت کا ملکی سیاست میں بے پناہ فائدہ ہوا، قاسم باغ اسٹیڈیم جلسے کے لئے چھوٹا پڑ جائے گا، اپنے دور حکومت میں پارلیمنٹ کو مضبوط کیا، الائنس ٹوٹنے سے پہلے حکومتیں بھی ٹوٹ جاتی ہیں، اپوزیشن اتحاد مضبوط ہے۔
خبر کا کوڈ : 896524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش