0
Thursday 19 Nov 2020 23:29

پاراچنار، اساتذہ نے کرم پرائیویٹ سکول ٹیچرز یونین کے نام سے تنظیم قائم کرلی

پاراچنار، اساتذہ نے کرم پرائیویٹ سکول ٹیچرز یونین کے نام سے تنظیم قائم کرلی
اسلام ٹائمز۔ سکولوں کے شہر پاراچنار میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ٹیچرز نے کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے اور اپنے مسائل کے حل کیلئے کرم پرائیویٹ سکول ٹیچرز یونین کے نام سے تنظیم قائم کرلی۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرم پرائیویٹ سکول ٹیچرز یونین کے نومنتخب صدر احمد طوری، جنرل سیکرٹری علی گوہر، نائب صدر شفیق مطہری، جوہر علی، شاہ زیب اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں، اس وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ٹیچرز نے یونین کا قیام عمل میں لایا جس کا بنیادی مقصد اساتذہ اور سکول مالکان کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا اور تعلیم کی فروغ کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ ٹیچرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ علاقے میں تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کرنا چاہتے ہیں اور اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ آئین سازی کے بعد لائحہ عمل مرتب کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 898845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش