0
Monday 23 Nov 2020 14:34

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 11 شہری زخمی

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 11 شہری زخمی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 11معصوم شہری شدید زخمی ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا، دوسری جانب سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے اُنہیں احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 22 نومبر کو ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیاں کی گئیں۔ بھارتی سکیورٹی فورسز جان بوجھ کر ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 2820 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی فائرنگ سے رواں سال اب تک 26 افراد شہید اور 245 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 899465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش