1
Thursday 26 Nov 2020 09:51

روس عراقی اسلحے کی ضرورت پوری کرنے کو تیار ہے، سرگئی لاؤروف

روس عراقی اسلحے کی ضرورت پوری کرنے کو تیار ہے، سرگئی لاؤروف
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے دورۂ ماسکو کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے عراقی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں عراق کو درکار ہر قسم کے اسلحے کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق وزیر خارجہ فواد حسین نے اس پریس کانفرنس کے دوران خبرنگاروں کو بتایا کہ روسی حکام کے ساتھ انہوں نے خطے کے نئے چیلنجز اور ان سے مقابلے کے مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اس ملاقات میں ہم نے عراقی سکیورٹی کی صورتحال اور ہمسایہ ممالک پر اس کے اثرات کے حوالے سے گفتگو کی ہے جبکہ ہم نے دہشتگردی سے مقابلے کے حوالے سے روسی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی وزیر دفاع بھی عنقریب روس کا دورہ کریں گے، جس کے دوران متعدد عسکری موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

روسیه آماده‌ پاسخگویی به خواسته‌های تسلیحاتی عراق است

دوسری جانب عربی زبان کے روسی مجلے "روسیا الیوم" نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اس ملاقات میں عراق سے امریکی فورسز کے بتدریج انخلاء اور دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ ہم عراق کے ساتھ تعلقات کی توسیع میں سنجیدہ اور عراق کی ضرورت کا تمام اسلحہ فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ سرگئی لاؤروف نے مزید کہا کہ ہم عراق کے ساتھ تعلیمی میدان میں بھی وسیع تعاون کے لئے تیار ہیں جبکہ اس حوالے سے عراق کے ساتھ ہماری متعدد مفاہمتیں موجود ہیں، تاہم ان کی میعاد ختم ہونے کو ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرگئی لاؤروف نے مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ عرب ممالک کے دوستی معاہدوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کروانے کی امریکی کوششیں، مسئلۂ فلسطین کے منصفانہ حل کا نعم البدل قرار نہیں پانا چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 900023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش