0
Thursday 26 Nov 2020 18:37

نامرد کرنا جنسی زیادتی کے ملزمان کی رضامندی سے مشروط

نامرد کرنا جنسی زیادتی کے ملزمان کی رضامندی سے مشروط
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اینٹی ریپ آرڈیننس 2020ء کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی۔ وفاقی کابینہ کی اصولی منظوری کے بعد وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی نے اینٹی ریپ آرڈیننس 2020ء کے مسودہ حتمی منظوری دے دی۔ اس قانون میں 10 سے 25 برس قید کے علاوہ تا عمر قید اور موت کی سزائیں ہوں گی۔ کیمیکل کیسٹریشن کچھ کیسز میں مخصوص مدت کیلئے یا زندگی بھر کیلئے ہو سکے گی۔ وزارت قانون و انصاف نے انسداد جنسی زیادتی قانون کے خدوخال جاری کر دیئے جس کے مطابق جنسی زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنا ملزم کی رضامندی سے مشروط کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس ہوا جس میں اینٹی ریپ آرڈیننس 2020ء اور فوجداری قوانین ترمیمی آرڈیننس 2020ء کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں آرڈیننسز کو حتمی منظوری کے لیے جلد صدر مملکت عارف علوی کے پاس بھجوایا جائے گا۔ صدر مملکت کے دستخط کے بعد دونوں قوانین نافذالعمل ہو جائیں گے۔ وزارت قانون نے بتایا کہ ملزمان کو ان کی رضامندی سے کیمیائی طریقہ سے نامرد کیا جائے گا، انہیں نامرد کرنا انکی بہتری کی جانب ایک قدم ہوگا، زیادتی کے ملزمان کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں ہوگا، اور مقدمات کا فوری اندراج کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی ذمہ داری ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق زیادتی کے شکار افراد کے طبی معائنے کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوگا اور متاثرہ افراد سے جرح صرف جج اور ملزم کا وکیل کر سکے گا، مقدمات کا ٹرائل ان کیمرا ہوگا، نادرا ذیادتی کرنے والے تمام ملزمان کا ڈیٹا مرتب کرے گا۔ وزارت قانون نے ضابطہ فوجداری میں لفظ زیادتی کی تعریف میں بھی ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے بتایا کہ زیادتی کی تعریف میں اب ہر عمر کی خواتین اور 18 سال سے کم عمر مرد شامل ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 900132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش