0
Saturday 28 Nov 2020 19:16

حلقہ درود نسبت محمدی ﷺ کے حصول کا سب سے بڑ اذریعہ ہے، حافظ غلام فرید

حلقہ درود نسبت محمدی ﷺ کے حصول کا سب سے بڑ اذریعہ ہے، حافظ غلام فرید
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن لاہور کے حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ فروغ عشق مصطفی ﷺ اور اسوہ حسنہ پر عمل کے فروغ کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایات پر منہاج القرآن لاہور کے تحت ہر یونین کونسل میں حلقہ درود کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، حلقہ درود کے ذریعے قربت رسالت مآب ﷺ اور نسبت رسول ﷺ کو مستحکم کر کے بارگاہ ایزدی سے برکات کا حصول ممکن بنایا جا رہا ہے۔ لاہور میں حلقہ درود کے قیام کیلئے ضلعی، تحصیل اور پی پی رہنماوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، حلقہ درود نسبت محمدی ﷺ کے حصول کا سب سے بڑ اذریعہ ہے، منہاج القرآن لاہور کی کوشش اور دعا ہے کہ ہر مسلمان کا گھر اور دل حلقہ درود بن جائے، اس دور پر فتن میں فیضان مصطفوی کے حصول کیلئے تحریک منہاج القرآن دن رات کوشاں ہے، بحثیت امتی ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنی نجات کیلئے کثرت سے درود پاک کا وظیفہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، حاجی امجد قادری، اصغر ساجد، میاں حنیف، میاں ممتاز، ثناء اللہ خان، رمضان ایوبی و دیگر رہنما موجود تھے۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ لوگوں کو حلقہ درود کے اغراض و مقاصد اور طریقہ کار بھی سمجھایا جائے گا، جو بانصیب بندہ محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ پر درود و سلام جتنی دیر بھیجے گا وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے ملائکہ کا ہمنوا ہو گا، رحمتیں اور برکتیں اس کا مقدر ہونگی۔ انہوں نے کہا حضور اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ قیامت کے روز میرے سب سے زیادہ قریب اور میری شفاعت کا سب سے زیادہ حق دار وہ ہوگا جس نے مجھ پر سب سے زیادہ درود شریف پڑھا ہوگا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیمی کاکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ منہاج القرآن لاہور کے صدر نے عہدیداران کو نئے اہداف اور ذمہ داریاں بھی دیں۔
خبر کا کوڈ : 900489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش