0
Thursday 3 Dec 2020 14:56

کورونا وائرس، سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20.12 فیصد رہا

کورونا وائرس، سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20.12 فیصد رہا
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پازیٹو آنے کا تناسب 8.16 فیصد ہے جبکہ سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20.12 فیصد رہا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ماہرین صحت کی سربراہی میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس دوران این سی او سی کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں انتہائی تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ شدید بیمار مریضوں کی تعداد 2469 تک پہنچ گئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 301 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں کورونا وائرس کا تناسب 18.43 اور ایبٹ آباد میں 14.53 فیصد دیکھا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.9 فیصد، بلوچستان میں 12.5 فیصد، گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی شرح 4.7 جبکہ اسلام آباد میں 6.6 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق  اسی طرح خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی شرح 5.6 فیصد، پنجاب 4.2، سندھ 14.1 فیصد اور  لاہور میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 5.69 رہی۔ این سی او سی کے اجلاس کے دوران مزید بتایا گیا کہ راولپنڈی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح  4.59 فیصد رہی، فیصل آباد میں کورونا کیسز کا تناسب 6.81 فیصد اور کوئٹہ میں 9.91 فیصد رہا۔
خبر کا کوڈ : 901406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش