0
Thursday 3 Dec 2020 23:12

حکومت کی رخصتی تک جدوجہد جاری رہے گی، مولانا عبدالغفور حیدری 

حکومت کی رخصتی تک جدوجہد جاری رہے گی، مولانا عبدالغفور حیدری 
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء و سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبہ زندگی میں ناکام ہوچکی ہے، عمران خان کی حکومت کے خاتمے تک پی ڈی ایم کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اِس وقت پوری قوم کے نجات دہندہ ہیں، جو ایک سلیکٹڈ حکومت کے خلاف تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکوت ہر شعبہ ہائے زندگی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور جلسہ کے بعد ہماری تحریک مزید تیز ہوگی اور ہم ہر طرح سے حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دریں اثناء اِس موقع پر عبدالسلام خان ناصر نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں۔ مولانا فضل الرحمن ہی اِس ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی ریاست بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات فوری تسلیم کرتے ہوئے ہمیں ٹرک اسٹینڈ کے لیے جگہ مہیا کرے، تاکہ ملک کا یہ اہم مزدور طبقہ ایک جگہ سے اپنی روزی روٹی کما سکے۔
خبر کا کوڈ : 901491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش