0
Friday 4 Dec 2020 17:14

کراچی، ضلع غربی کے 5 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی، ضلع غربی کے 5 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ کورونا کیسز کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع غربی کے 5 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 23 رہائشی یونٹس میں ہوگا۔ سب ڈویژن بلدیہ، سب ڈویژن گڈاپ، سب ڈویژن کیماڑی، اورنگی کی یو سز اور سب ڈویژن سائٹ کی کچھ یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 901605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش