0
Friday 4 Dec 2020 23:38

ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کی افتتاحی تقریب، وزیراعظم کا خطاب

ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کی افتتاحی تقریب، وزیراعظم کا خطاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ کسی انقلاب سے کم نہیں ہے، مدرسوں کو مین اسٹریم میں لانا اہم اقدام ہے۔ اسلام آباد میں ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، اس سے ہمیں ایک قوم بننے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کم تعلیم یافتہ والدین کو فاصلاتی نظام تعلیم کو سمجھنے میں مشکلات ہوتی ہیں، فاصلاتی تعلیم کے مقاصد حاصل کرنے کے لیےتربیت یافتہ اساتذہ بہت ضروری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیچرز کو آن لائن تربیت دیں گے تو یہ بہترین اقدام ہو گا، دوردرازعلاقوں میں فاصلاتی نظام تعلیم انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، پرانے زمانے میں دینی مدرسوں میں سکھ اور ہندو بھی جاتے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 901680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش