0
Saturday 5 Dec 2020 12:32

کورونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر کرنا شرعی طور پر لازم ہے، طاہر اشرفی

موجودہ حکومت ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے
کورونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر کرنا شرعی طور پر لازم ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی  نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباء ہے، جس سے توکل الی اللہ اور احتیاطی تدابیر کیساتھ نجات پانی ہے، شرعی طور پر کورونا کی وباء سے نجات کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے مصائب اور مسائل کے حل کیلئے اللہ کی طرف رجوع اور وحدت اْمت کیلئے جدوجہد کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم سے فضل اور رحم طلب کرنے کیساتھ ساتھ انسانوں کو انسانوں کیساتھ بھی حسن سلوک کرنا چاہیے، زمین والوں پر رحم کرنے سے آسمان والا رحم کرتا ہے، حقوق اللہ کیساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیکی کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔
 
انہوں نے کہا کہ کورونا کا مرض پھیل رہا ہے، تمام سیاسی و مذہبی قوتوں سے بلا تفریق گزارش ہے کہ وہ اجتماعات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم امہ کو وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے، وحدت اور اتحاد کیلئے حکومت پاکستان ہر سطح پر کوششیں کر رہی ہے، آج الحمدللہ اسلامک فوبیا، توہین ناموس رسالت، توہین آسمانی مذاہب پر اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے متفقہ قرارداد پاکستان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ہم اس پر تمام اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت، عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے اور موجودہ حکومت ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے۔

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا کے سامنے حقائق رکھیں گے اور یہ بتائیں گے کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتیں مسلمانوں کی طرح محفوظ ہیں، مساجد انسانیت کی رشد و ہدایت اور فلاح کا مرکز ہیں، مساجد سے جو آواز بلند ہوتی ہے اس کا اثر پوری انسانیت پر پڑتا ہے، لہذا محراب و منبر کی ذمہ داری ہے کہ وہ خیر اور شر کو لوگوں کے سامنے واضح بیان کرے۔
خبر کا کوڈ : 901782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش