0
Saturday 5 Dec 2020 18:52

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق جبکہ مزید 1569 متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 473 ہو گئی ہے جب کہ 3 ہزار 11 اموات ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 744 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 82 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 1289 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 425 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 901851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش