0
Saturday 5 Dec 2020 18:58

بزرگ سیاستدان میر شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے

بزرگ سیاستدان میر شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ بزرگ سیاستدان میر شیر باز خان مزاری 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار اور کراچی میں مقیم تھے۔ شیر باز خان مزاری سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کے بھائی اور اکبر بگٹی کے بردار نسبتی تھے۔ ان کا شمار با اثر ترقی پسند سیاست دانوں میں ہوتا رہا۔ سردار شیر باز مزاری 1975ء سے 1977ء تک قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف رہے۔ اس دوران انہوں نے 1973ء کے آئین کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی میت آبائی علاقے روجھان مزاری منتقل کی جائے گی۔

سردار شیر باز خان مری نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے بانی اور ترقی پسند شخصیت تھے۔ ان کا شمار ان چند قومی سیاست دانوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے بنگلہ دیش میں فوجی کارروائی کی مخالفت کی تھی۔ آئین پاکستان بنانے میں بزرگ سیاستدان سردار شیر باز مزاری کا اہم کردار تھا۔ اس کے علاوہ سردار شیر باز مزاری نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بھی تشکیل دی تھی۔ میر شیر باز خان مزاری کے اہلخانہ کے مطابق اُن کی میت آبائی علاقے روجھان مزاری منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان کی نماز جنازہ 6 دسمبر کی صبح 10 بجے روجھان مزاری کے میدان میں ادا کی جائے گی اور بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 901855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش