0
Tuesday 8 Dec 2020 20:52
زمین پھٹی نہ آسمان ٹوٹا

شیخوپورہ، بدبخت بیٹے نے بیوی کے ساتھ ملکر والدین کو آگ لگا دی

شیخوپورہ، بدبخت بیٹے نے بیوی کے ساتھ ملکر والدین کو آگ لگا دی
اسلام ٹائمز۔ شیخوپورہ میں بدبخت بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر بوڑھے والدین اور جوان بھائی پہ پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ شیخوپورہ کے علاقے جنڈیالہ شیر خان میں بدبخت بیٹے نے بیوی کے ساتھ ملکر والدین کو آگ لگا دی۔ جنڈیالہ شیرخان کے گاؤں مدار میں بدبخت بیٹے نے بیوی سے ملکر بوڑھے ماں باپ اور جوان بھائی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور گھر کو تالہ لگا کر فرار ہو گئے۔ چیخ و پکار سن کر اہلیانِ علاقہ گھر کی دیواریں پھلانگ مدد کو پہنچے اور ریسکیو 1122کے ساتھ ملکر کر جھلسنے والے افراد 70 سالہ والد مجید، 65 سالہ والدہ نجمہ بی بی اور 23سالہ بھائی ناصر محمود کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کیا۔ دلخراش واقعہ پر گاوں میں سوگ کی کیفیت ہے، جب کہ تھانہ صدر پولیس نیِ تفتیش کا آغاز کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 902476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش