0
Thursday 10 Dec 2020 15:03

کراچی کے کونسے ضلعے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری

کراچی کے کونسے ضلعے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ کراچی کا ضلع شرقی کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے 26 مارچ 2020ء سے اب تک کراچی میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ضلع شرقی میں کورونا سے سب سے زیادہ 904 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع وسطی ہے جہاں کورونا سے 551 افراد لقمہ اجل بنے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیسرے نمبر پر ضلع جنوبی میں اب تک 382 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ضلع کورنگی میں 303 اور غربی میں 258 افراد جان سے گئے۔ اس کے علاوہ تھرپارکر اور ٹنڈو محمد خان میں کورونا سے سب سے کم تین، تین ہلاکتیں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 902856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش