0
Thursday 10 Dec 2020 18:37

جس دن قیادت کا حکم آیا استعفے دے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

جس دن قیادت کا حکم آیا استعفے دے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک مختلف پارٹی ہے، استعفے ہماری جیبوں میں ہوتے ہیں، جس دن قیادت کا حکم آیا استعفے دے دیں گے۔ واضح رہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت ہے جو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ بھی ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو اپنی پارٹی قیادت کو استعفے جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ وفاقی حکومت کو ہٹانے کے لئے ہر طریقہ استعمال کریں گے۔ تاہم اب حالیہ پیش رفت میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جس دن قیادت کا حکم آیا ہم استعفے دے دیں گے، پیپلز پارٹی ایک مختلف پارٹی ہے۔ کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے ڈی ایم سی میں ہونے والی بے قاعدگیوں سے متعلق بتایا، شاید کچھ سیاسی رہنماؤں کو اس قسم کی باتیں پسند نہیں آتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی خدمت کریں گے اور ٹیکس کو چوری ہونے نہیں دیں گے، سرکلر ریلوے سے متعلق جواب کل تک سپریم کورٹ میں جمع ہوجائے گا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ ابھی مکمل نہیں ہوسکا، جبکہ ہمارا اورنج لائن منصوبہ گرین لائن سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ایک جدید کے سی آر چاہیئے جو کراچی والوں کا حق اور ان کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 902885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش