0
Friday 11 Dec 2020 19:53

گگت بلتستان کے انمول وسائل سے ملکی معشیت کو سہارا دیا جا سکتا ہے، کاظم میثم

گگت بلتستان کے انمول وسائل سے ملکی معشیت کو سہارا دیا جا سکتا ہے، کاظم میثم
اسلام ٹائمز۔ پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب سکردو میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت و ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء محمد کاظم میثم تھے۔ تقریب میں معروف دانشور حسن حسرت، پریس کلب کے صدر صحافی قاسم نسیم، پریس کلب کے عہدیداران سمیت معروف سماجی و صحافتی شخصیات، کوہ پیماؤں کی بھی اچھی تعداد نے شرکت کی اور اس اہم دن کی مناسبت سے اظہار خیال کیا۔ اپنے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ پہاڑوں، جنگلی حیات اور گلیشیئرز کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے، گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی بہترین صنعت کی حیثیت کرسکتی ہے، کوہ پیمائی اور اس شعبے سے وابستہ افراد کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کیلئے جہاں انفرادی طور پر کوشش ہونی چاہیئے، وہاں حکومتی اور انتظامی سطح پر بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بلین ٹری سونامی پروگرام موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایک قابل قدر اور لائق تحسین اقدام ہے، جس کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ ماحولیات کو محفوظ بنانے کیلئے اس طرح کے بڑے پروگرام کی یقیناً حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے۔ اپنے خطاب میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ پہاڑوں کا تعلق سیاحت کے شعبے سے بھی ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پہاڑوں پر جنگلی حیات کو خدشات لاحق ہیں، سیاحت بھی اسی طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ حقیقت حال یہ ہے کہ آپس میں مربوط شعبہ جات پر توجہ دیکر ملکی معاشی نظام کو بہتر کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان معاشی طور مستحکم نہیں، ایسے میں گلگت بلتستان کو قدرت کی طرف سے ملے ان انمول وسائل سے بھرپور استفادہ کرکے نہ صرف خطہ گلگت بلتستان ہی نہیں بلکہ ملکی معیشت کو بھی سہارا دیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 903082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش