0
Tuesday 15 Dec 2020 20:47
ٹوٹتا امریکہ

امریکہ کے ٹکڑوں میں بٹنے کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہے، جو والش

امریکہ کے ٹکڑوں میں بٹنے کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہے، جو والش
اسلام ٹائمز۔ سابق رکن امریکی ایوان نمائندگان و صدارتی امیدوار جو والش (William Joseph Walsh) نے امریکی حکام کی کھینچا تانی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکہ کے ٹوٹنے کے خطرے کے سنجیدہ ہونے پر تاکید کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جو والش نے لکھا ہے کہ امریکہ کے ٹوٹنے کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہے جبکہ اس کے بارے جاری بحث پر میرا تجزیہ یہ ہے؛
1۔ یہ ایک حقیقی مسئلہ ہے جو ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے قبل بھی موجود تھا اور اس ملک میں پائے جانے والے شدید تفرقے کی عکاسی کرتا ہے۔
2۔ وہ لوگ جو اس تفرقے (اور علیحدگی) سے بےپرواہ ہیں وہی ہیں جو ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے!
3۔ اس مسئلے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اسے سمجھنے کی کوشش کریں۔

دوسری طرف سابق رکن امریکی ایوان نمائندگان اور ریاست ٹیکساس میں ریپبلکن پارٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ کرنل ایلن ویسٹ (Allen Bernard West) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی ریاستوں کی ایک علیحدہ یونین بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ قانون (یا ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی) ریاستیں علیحدہ اتحاد تشکیل دیں تاکہ دھاندلی پر مبنی ان انتخابات کے نتائج کی عدم قبولیت کا اعلان کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ایلن ویسٹ کا یہ مطالبہ "4 اہم ریاستوں میں صدارتی انتخابات کے نتائج کی منسوخی" پر مبنی ریاست ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کی اپیل کے امریکی ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کر دیئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے جبکہ سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی اس اپیل کو 17 ریپبلکن پراسیکیوٹرز اور 107 اراکین کانگریس کی حمایت بھی حاصل تھی۔
خبر کا کوڈ : 903941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش