0
Friday 18 Dec 2020 07:42

شو آف ہینڈ کی سینیٹ انتخابات کا بیلٹ پیپر اوپن ہونا چاہیے تاکہ بعد میں دیکھا جاسکے، خالد جاوید خان

شو آف ہینڈ کی سینیٹ انتخابات کا بیلٹ پیپر اوپن ہونا چاہیے تاکہ بعد میں دیکھا جاسکے، خالد جاوید خان
اسلام ٹائمز۔ اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات ممکن ہی نہیں جبکہ حکومت سینیٹ انتخابات سیکرٹ بیلٹ کی جگہ اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات کا انعقاد شو آف ہینڈ سے کرانے کا کبھی نہیں کہا، حکومت سینیٹ انتخابات سیکرٹ بیلٹ کی جگہ اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ کا انتخاب ممکن ہی نہیں، ہم نے تجویز دی ہے کہ بیلٹ پیپر اوپن ہونا چاہیے تاکہ بعد میں دیکھا جاسکے۔

واضح رہے کہ حکومتی وزرا یہاں تک کہ وزیر اعظم عمران خان بھی کئی مواقع پر مارچ میں شیڈول سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈز کے ذریعے کروانے کے ارادہ ظاہر کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا ہے اور رشوت چلتی ہے، ہم نے دو چیزوں کا فیصلہ کیا ہے، پہلا یہ کہ سینیٹ الیکشن جلدی کرائیں گے، دوسرا ہم سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز کی طرف جارہے ہیں، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اگر سینیٹ میں سپریم کورٹ نے شو آف ہینڈز کے حق میں فیصلہ دے دیا تو کوئی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور یہ ایک انقلابی فیصلہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 904459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش