0
Sunday 20 Dec 2020 19:58

اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا، جے یو پی

اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا، جے یو پی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل ایک ناجائز ریاست اور اقوام عالم کیلئے ناسور ہے، سعودی عرب ہو، قطر یا عرب امارات، بحرین، مصر، ترکی یا سوڈان، صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے امت کے غدار ہوں گے، جو ممالک اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں، وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ اور عالم اسلام پر قرض ہے، کوئی غیرتمند اسلامی ملک صیہونی ریاست کو تسلیم نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر امجد چشتی، پیر اختر رسول، غلام رسول اویسی، عقیل حیدر شاہ اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن اسلامی ممالک نے کمزوری دکھائی انہیں اپنے فیصلے واپس لینے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کا اٹل فیصلہ ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہو سکتے، اس لئے دشمن کے ساتھ دوستی کبھی ہمارے مفاد میں نہیں ہو سکتی ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے جیسی بزدلانہ حرکت سے بلاشبہ امت مسلمہ کی قوت کمزور ہو گی اور دشمن کی تقویت کا باعث ہوگی، ہمیں کب عقل آئے گی اور دشمن کے حربوں کو سمجھیں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ تمام اسلامی ممالک اسرائیل کا مشترکہ طور پر بائیکاٹ کریں اور جو ممالک صیہونی ناجائز ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں، وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے امت مسلمہ کا اجتماعی مفاد سامنے رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 904910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش