0
Sunday 20 Dec 2020 20:47

کراچی میں‌ کورونا کی صورت حال مزید گھمبیر، نئے کیسز رپورٹ

کراچی میں‌ کورونا کی صورت حال مزید گھمبیر، نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں کورونا مریضوں کی اموات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چودہ مریض انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا تشخیص کے 9 ہزار 322 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 737 نئے کیسز سامنے آئے۔ نئے کیسز کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 737 نئے کیسز میں سے 542 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع جنوبی 169، شرقی 169، کورنگی 71، وسطی میں 54 کیسز رپورٹ ہوئے، اسی طرح ملیر 46 اور ضلع غربی میں 33 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔

بیان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 14 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد کورونا سے مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 333 تک پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب تک 2231728 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جن میں سے دو لاکھ 4 ہزار 840 کیسز سامنے آئے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مزید 950 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 730 تک پہنچ گئی۔ بیان مین بتایا گیا ہے کہ اس وقت 20 ہزار 777 مریض زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 904982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش