0
Sunday 20 Dec 2020 23:59

سلامتی کونسل صیہونی جارحیت پر اپنی شرمناک خاموشی توڑے، رام اللہ

سلامتی کونسل صیہونی جارحیت پر اپنی شرمناک خاموشی توڑے، رام اللہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے غاصب صیہونی آبادکاروں کی جانب سے ہونے والی مسلسل جارحیت پر سلامتی کونسل سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق؛ فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعدد صیہونی ادارے فلسطینی اراضی کے غیرقانونی "الحاق" پر کاربند ہیں۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے کے ناجائز قبضے پر مبنی صیہونی الحاقی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں ہونے والی صیہونی جارحیت؛ وحشیانہ اور مسلسل حملوں کی صورت میں جاری ہے جس کی نگرانی خود غاصب صیہونی رژیم اور اس کے مختلف ادارے کر رہے ہیں۔
 
صیہونی جارحیت کے حوالے سے جاری ہونے والے فلسطینی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا مقصد "اغوار" سمیت فلسطینی مغربی کنارے کے علاقے "ج" (Area C) میں جاری الحاقی منصوبوں کو تیز کرنا اور حکومتی زور پر ان علاقوں کے اصلی باشندوں کو نکال باہر کرتے ہوئے غاصب صیہونیوں کو وہاں آباد کرنا ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف جاری اسرائیلی فوج و غاصب صیہونی آبادکاروں کی جارحیت اور امن عمل و مذاکرات کے لئے انجام پانے والی بین الاقوامی کوششوں پر اس کے بُرے اثرات کا نزدیک سے جائزہ لے رہی ہے۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ دنیا بھر کی جانب سے ظاہر کی جانے والی سُستی؛ غاصب صیہونی رژیم کے جرائم سے مقابلے کے لئے اقوام متحدہ کے آئین میں درج اپنی ذمہ داری کی ادائیگی سے اقوام متحدہ و عالمی برادری کے فرار کو ظاہر کرتی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان کے آخر میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی شرمناک خاموشی کو توڑے اور غاصب صیہونی رژیم کے جرائم پر اپنے کمزور ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے اپنی گوناگوں سیاسی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر رکوانے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 905028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش